کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہندو برادری کے معزز رہنماء رہبر سنت کالی داس دیوان مہا منتری کا انتقال پوری ہندو قوم کے لئے رنج و غم اور افسوس کرتی ہے اور دعا گو ہے کہ ہمیں یہ سانحہ برادشت کرنے اور ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ملک و قوم کے لئے خدمت کرنے کی ہمت اور طاقت نصیب ہو ان خیالات کا اظہار پاکستان ہریجن پنچائیت کے جنرل سیکریٹری پریم چند نے پنچائیت کے زیر اہتمام کالی داس کے انتقال پر منعقدہ دعائیہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
دعائیہ اجتماع میں ہندو برادری کی معزز شخصیات کے علاوہ ہندو عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی اس موقع پر کالی داس جے کنڈارا باپو کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ہندو برادری کے لئے اُن کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور اُن کے صاحبزادے اور دیگر لواحقین سے افسوس اور صبر کی اپیل کی گئی ۔اس موقع پر اعلان کیا گیا کہ ہندو قوم کے بانی رہبر سنت کالی داس کی آخری رسم اور خصوصی دعائیہ اجتماع مورخہ یکم جون 2016ء کو شب 8بجے نارائن پورہ مند رنچھوڑ لائن میں منعقد ہوگی جس میں ہندو برادری سے شرکت کی درخواست کی جاتی ہے ۔