کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد کا کہنا ہے پوری کوشش کرتے ہیں کہ ہندووں کے مقدمات حل کریں۔
حیدرآباد میں نوراتری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس گلزار احمد کا کہنا تھا آئین کے تحت تمام مذاہب کے لوگوں کو مکمل آزادی حاصل ہے اور ہم آئین کی پاسداری کرتے رہیں گے۔
جسٹس گلزار احمد کا کہنا تھا آئین اور قانون کے تحت ہندوؤں سمیت تمام اقلیتوں کو حقوق دیں گے۔
ان کا کہنا تھا ہندو کمیونٹی کے بہت سارے مقدمات عدالت میں آتے ہیں، پوری کوشش کرتے ہیں کہ ان کے مقدمات حل کریں، کوشش کروں گا کہ ٹیری مندر کا دیوالی کے موقع پر افتتاح ہو۔