کراچی (جیوڈیسک) دنیا بھر کی طرح کراچی میں بھی ہندو برادری نے اپنا تہوار ہنومان جنتی بڑے جوش و خروش کے ساتھ منایا۔
کراچی کے علاقے سولجر بازار میں واقع 1500 سال پرانا شیری پنج مُکھی ہنومان مندر جہاں ہنومان جنتی کے دن ہندو برادری پوجا کے لئے آتی ہے۔ اس موقع پر بھجن کیرتن اور ہنومان چالیسہ پڑھا جاتا ہے۔
ہنومان جنتی کی خاص پوجا ہنومان ہون ہے جسے دیکھنے کے لئے بڑی تعداد میں لوگ مندر کا رخ کرتے ہیں۔ہنومان کے جنم دن کے موقع پر لوگ انکی پوجا کرتے ہیں اور اپنی مرادیں پوری کرانے کے لئے خصوصی دعائیں مانگتے ہیں-