سری نگر (جیوڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں ہندوؤں یاتریوں کی آمد کے پیش نظر وادی میں آج مکمل ہڑتال کی جارہی ہے۔ ہڑتال حریت رہنما سید علی گیلانی ن کی اپیل پر کی جارہی ہے۔
اس کے دوران سری نگر میں دکانیں اور کاروباری مراکز بند ہیں۔سڑکوں پر بھارتی فوجی اہلکار گشت کررہے ہیں۔ اور علاقے میں کرفیو کا سماں ہے۔
ہڑتال ہندو پنڈتوں کے کوثر ناگ جھیل پر یاترا کے اعلان کیخلاف کی جارہی ہے۔ حریت کانفرنس کا کہنا ہے کہ جھیل کا پانی پینے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ یہاں یاترا سے اس کے آلودہ ہونے کا اندیشہ ہے۔