ٹنڈوآدم (رپورٹ٭کامران انصاری) کاشف اقبال تھیلیسمیا کیئر سینٹر ٹرسٹ اور حرا پبلک اسکول کے تعاون سے صبح 10بجے سے شام پانچ بجے تک حرا پبلک اسکول ٹنڈوآدم میںایک کیمپ کا انعقاد کیا گیا جہاں شہر کے تمام مرد و خواتین کی بلڈ اسکریننگ کے ذریعے فری تھیلیسیمیا کیمپ کا انعقاد کیا گیا جہاں بڑی تعداد میں مرد و خواتین سمیت بچوں نے اپنے تھیلیسیمیا ٹیسٹ کر وائے اورمردوں کے ساتھ ساتھ خواتین نے بھی خون کے عطیات دئے اس موقع پر کاشف اقبال تھیلیسیمیا ٹرسٹ کے چیئر مین محمد اقبال نے نیشنل پریس کلب کی ٹیم کو بتایا کہ یہ تھیلیسیمیا ٹیسٹ جو کہ تقریباً 3ہزار کا ہے ہم فری کر رہے ہیں تا کہ یہاں تھیلیسمیا میجر کا کوئی مریض باقی نہ رہے۔
انھوں نے کہا کہ جس طرح یورپی ممالک کے ساتھ ساتھ ایران سعوریہ عریبیہ میں بھی تھیلیسیمیا کنٹرول ہو سکتا ہے تو ہمارے ملک میں کیوں نہیں ،انھوں کہ بتایا کہ ٹنڈوآدم کے شہریوں میں تھیلیسیمیا مائنر کی شرح 10سے 11 فیصد ہے جو کہ بہت زیادہ ہے اسکو کنٹرول کرنے کی بہت ضرورت ہر غیرشادی شدہ مرد و عورت شادی سے پہلے اپنا تھیلیسیمیا ٹیسٹ لازمی کرائے تاکہ اسے معلوم ہو کہ وہ تھیلیسیمیا مائنر ہے یا نہیںاس طرح ہمارا ملک بھی اس بیماری سے پاک ہو سکے انھوںنے کہا کہ یہ کام حکومت کو کرنا چاہیے جو ہم کر رہے ہیں مگر افسوس حکومت اس مہلک بیماری کے لیے کوئی ٹھوس اقدامات نہیں کر رہی انھوں نے (ر) میجر عبدالواحد غوری ڈائریکٹر حرا پبلک اسکول ٹنڈوآدم کا تھیلیسیمیا کیمپ کے انعقاد پر شکر ادا کیااور کہا کہ ہم مستقل یہاں تھیلیسیمیا یونٹ قائم کرنا چاہتے ہیں تاکہ ٹنڈوآدم میں تھیلیسیمیا کے مریضوں کو کہیں اور جانا نہ پڑے انھوںنے ٹنڈوآدم کے شہریوں سے مطالبہ کیا کہ تھیلیسیمیا کو روکنے کے لیے ہمارا ساتھ دیں اور تمام شہریوں سے التجا کی ہے کہ اپنا خون ٹیسٹ کروا کر تھیلیسیمیا متاثرین کے لیے خون کے عطیات دیں۔
Director Hira Public School Abdul Wahid Ghouri
Director Hira Public School Cemp
kashif Iqbal Thalassaemia Trust Cheimen Muhammad Iqbal