ہیروشیما : لینڈ سلائیڈنگ کے دس روز بعد بھی امدادی کارروائیاں جاری

Hiroshima, Landslide

Hiroshima, Landslide

ہیروشیما (جیوڈیسک) ملبے سے 72 افراد کی لاشیں نکالی جا چکیں، چونتیس سو پولیس اہلکار، امدادی کارکن کاموں میں مصروف، جاپان کے شہرہیروشیما میں لینڈ سلائیڈنگ کے دس دن بعد بھی امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ بہتر افراد کی لاشیں نکال لی گئیں جبکہ دو افراد ابھی بھی لاپتہ ہیں۔

چونتیس سو پولیس اہلکار فائر فائٹرز کے ساتھ امدادی کاموں میں حصہ لے رہے ہیں۔ لینڈ سلائیڈنگ سے بچنے والے سیکڑوں افراد عارضی کیمپوں میں پناہ لیے ہوئے ہیں۔