ہیروشیما: پہاڑی تودہ گرنے سے ہلاکتیں 50 تک پہنچ گئیں

Tokyo

Tokyo

ٹوکیو (جیوڈیسک) ہیروشیما میں وسط ہفتہ پہاڑی تودہ گرنے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد اتوار کو 50 تک پہنچ گئی ہے۔ مغربی جاپان کے شہر میں علاقائی پولیس کے ہیڈ کوارٹرز نے کہا ہے کہ 38 دوسرے افراد ابھی تک لاپتا ہیں۔

جاپان کی بری فوج، فائر فائٹرز اور پولیس پر مشتمل تقریباً تین ہزار امدادی کارکن ملبے اور گارے کو کھود رہے ہیں تاکہ زندہ بچ جانے والوں کو نکالا جا سکے۔

لیکن گزشتہ روز کی جانے والی تلاش اور امدادی کارروائی اتوار کو علی الصبح روک دینی پڑی کیونکہ دوبارہ بارش نے مزید پہاڑی تودے گرنے کے خدشات پیدا کر دیئے۔

اس وقت تقریباً 1700 افراد 13 محفوظ سرکاری مقامات پر پناہ لئے ہوئے ہیں جبکہ ہیروشیما کی سٹی گورنمنٹ نے تباہی والے علاقوں میں 164000 افراد کے لئے انتباہ اور تعطیلات کے احکامات کو برقرار رکھا ہے۔