ہیروشیما : مٹی کے تودوں تلے دبے افراد کی تلاش کا کام جاری

Hiroshima

Hiroshima

ہیروشیما (جیوڈیسک) جاپان کے شہر ہیروشیما میں بارش سے گرنے والے تودوں تلے دبے افراد کی تلاش کا کام جاری ہے۔ دو روز قبل شدید بارش کے باعث مٹی کے تودے گرنے سے انتالیس افراد ہلاک ہوئے، جبکہ تینتالیس افراد لاپتہ ہو گئے تھے۔

تئیس افراد زخمی ہوئے جن میں سے تیرہ کی حالت نازک ہے، حکام کے مطابق دو سو سے زائد گھر تباہ ہو گئے اور ان کے ملبے تلے لوگ اب بھی دبے ہو سکتے ہیں۔

پولیس اور فوجی ریسکیو آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں، محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کے روز صرف تین گھنٹے میں دو سو سترہ ملی میٹر بارش ہوئی۔