کوٹلی (اسد ملک) تاریخ کشمیر کو مسخ کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے رجعتی قوتیں پاکستان کاسہ لیسہ بن کر کشمیری قوم کومزید غلام رکھنے کیلئے تاریخ کشمیر کو مسخ کر کے پیش کر رہے ہیں۔
تعلیمی نصاب میں مطالعہ کشمیر تاریخ کشمیر کے بجاے مطالعہ پاکستان کو پڑھایا جا رہا ہے جسے کشمیری طلباء نے مسترد کر دیا ہے۔ہم کسی قسم کے تشددوجہ سے سچ کے پرچار سے نہیں گبھرائیں گے۔
ان خیالات کا اظہار JKNSF کے مرکزی صدر توصیف خالق،JKNAP کے مرکزی سیکرٹری جنرل سردار نیاز خان ،JKNSF کے مرکزی سیکرٹری جنرل اسد حسین،مرکزی چیف آرگنائزر وقاص مجید نے کوٹلی کے دورے کے موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ااجلاس سے ممبر سینٹرل کمیٹی اسد زمان،ڈسٹرکٹ چئیرمین وقاص خالق،جنرل سیکرٹری ذیشان عابد ،راحیل مرزا،JKNAP کے ڈسٹرکٹ آرگنائزر صدام کشمیری ،سابق ضلعی صدر حسنات راجہ، توصیف راجہ،نے بھی حطاب کیا۔
انہہوں نے کہا کہ؛ آزادی کا سفر؛ وسعید اسد کی کتابوں پر پابندی کسی صورت قبول نہیں ۔اگر سچ کا پرچار جرم ہے توJKNSF یہ جرم کرتی رہے گے۔طلباء حقوق کی جنگ لڑتے رہیں گے۔طلباء یونین پر پابندی کے خلاف بہت جلد پورے نام نہاد آزادکشمیر میں احتجاج کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ اداروں میں فیصوں میں کمی کی جائے۔