کراچی (جیوڈیسک) پیپلز پارٹی کے کارکنوں کی بڑی تعداد مزار قائد کے احاطے میں داخل ہو گئی ہے اور تمام کارکن پیپلز پارٹی کے قائد کے حق میں پرجوش نعرے لگا رہے ہیں۔
تمام کارکنوں نے آج کے جلسے کے لئے بھرپور انداز میں تیاری کی ہے اور اپنے قائد کا استقبال کرنے کیلئے پرجوش دکھائی دے رہے ہیں، مزار قائد میں پیپلز پارٹی کے کارکنوں اور مقامی پولیس اہلکاروں کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی اور انہوں نے پارٹی کارکنوں کو مزار کے احاطے میں داخل ہونے سے روکنے کی کوشش کی لیکن ان کا جنون اور جوش دیکھ کر پولیس اہلکار پیچھے ہٹ گئے۔
جلسے میں سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے ہیں اور زمین کے ساتھ ہیلی کاپٹر سے بھی جلسے کی فضائی نگرانی کی جا رہی ہے۔