ملکی تاریخ کے بدترین سیلاب سے متاثرین کی بحالی کے لیے اقدامات کیے جائیں گے

لیہ : وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملکی تاریخ کے بدترین سیلاب سے متاثرین کی بحالی کے لئے فصلوں، مکانات اور مویشیوں کے نقصانات کا ازالہ ہفتوں میں کیا جائے گا تاکہ متاثرین سیلاب کو جلد سے جلد ریلیف فراہم کر کے دوبا رہ انہیں اپنے گھر وں میں آباد کیا جا سکے اور میں اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھو ں گا جب تک تمام متا ثرین اپنے اپنے گھر وں کو واپس نہیں چلے جا تے یہ با ت انہو ں ضلع جھنگ کے سیلا ب سے متا ثرین کے لئے انگو را گوٹ فارم تحصیل چوبا رہ میں قائم کر دہ فلڈ ریلیف کیمپ میں متا ثرین سیلا ب سے خطا ب کر تے ہو ئے کہی۔

فلڈ ریلیف کیمپ میں 1ہزار سے زائد خیمے لگا کر خیمہ بستی قائم کی گئی ہے جس میں محکمہ صحت نے طبی ریلیف کیمپ ، لا ئیو سٹا ک نے مویشیو ں کے لئے ریلیف کیمپ ، اسی طرح محکمہ سوشل ویلفیئر ،غیر سرکا ری تنظیمو ں ، سول ڈیفنس ، پو لیس ، ریو نیو نے بھی کیمپ قائم کر کے ریلیف کی فراہمی کا کا م کر رہے ہیں وزیر اعلیٰ پنجا ب نے کہا کہ وزیر اعظم پا کستا ن میا ں محمد نو از شریف کی قیا دت میں وفاقی حکو مت اور صوبہ پنجا ب کی حکو مت سیلا ب کی تبا ہ کا ریو ں سے نمٹنے کے علا وہ کو ئی اور کا م نہیں کر رہی کیو نکہ مو جو دہ سیلا ب 1972ء کے سیلا ب سے بھی زیا دہ شدت کا حا مل ہے انہو ں نے کہا کہ سیا لکو ٹ ، نا رووال ، گجرانوالہ ، چینو ٹ اور جھنگ میں پا نی کا ایک سمند ر دکھا ئی دیتا ہے جس سے لا کھو ں افراد بے گھر اور لا کھو ں ایکٹر پر کھڑی فصلیں تبا ہ ہو چکی ہیں انہو ںنے کہا کہ سیلا ب کی ان تبا ہ کا ریو ں کے با عث لا ئیو سٹا ک کے شعبہ کو بھی شدید نقصانا ت کا سامنا کر نا پڑا ہے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یہ ایک عظیم آفت ہے اور ہمیں اللہ کے حضور سر بسجو د ہو کر معافی کا طلبگا ر ہو نا چاہیے تا کہ خدا وند قدوس ہما ری قوم کو مصیبت کی اس گھڑی سے نجا ت فرما ئے ۔انہو ں نے مز ید کہا کہ حکو مت پنجا ب کا عزم صمیم سے سیلا ب متا ثرین کی بحا لی کے لئے کمر بستہ ہے اور جب تک سیلا ب کے پا نی کو بحیرہ عرب میں غرق نہیں ہو جا تا متا ثرین سیلا ب کے درمیا ن مو جو د رہو ں گا اور صوبہ بھر میں ریلیف کے عمل کی بر اہ راست نگرانی کر تا رہو ں گا ۔انہو ں نے متا ثرین کو یقین دلا یا کہ ڈپٹی سپیکر علی شیر گو رچانی اور مقا می ایم پی اے قیصر عباس مگسی ضلعی انتظا میہ کے نما ئندگا ن ریلیف سرگر میو ں کی ہمہ وقت ما نیٹر نگ کے لئے ریلیف کیمپو ں میں مو جو درہیں گے اور مصیبت کی اس گھڑی میں یہ ضلع لیہ کے شہر یو ں کا ضلع جھنگ کے سیلا ب متا ثرین کے لئے کیمپ کا قیام ایثار و محبت کا ثبو ت ہے اور لیہ کے شہری ضلع جھنگ کے سیلا ب سے متا ثرہ افراد کی خد مت ایثار مدینہ کے جذبہ سے سر شار ہو کر کریں قبل ازیں انہو ں نے وزیر اعلیٰ پنجا ب نے 1ہزار خیمو ں پر مشتمل بستی کے رہا ئشیو ں سے خیمو ں جا کر ریلیف سر گر میو ں جن میں فراہم کر دہ خو راک ، پا نی ، میڈیکل کی سہو لیا ت کے با رے میں دریا فت کیا او ر انہیں اپنا حوصلہ بلند رکھنے کی ضرورت پر زور دیا ۔وزیر اعلیٰ پنجا ب نے ریلیف کیمپ کے دورہ کے اختتا م پر قائم کر دہ میڈیکل کیمپ کا بھی دورہ کیا اور وہا ں حفیظ الرحمن نا می بچے کی مر ہم پٹی اپنی نگرانی میں کر ائی قبل ازیں ڈی سی او لیہ ندیم الرحمن نے ہیلی پیڈ پر بریفنگ دیتے ہو ئے وزیر اعلیٰ کو بتا یا کہ انگورا گو ٹ فارم میں ضلع جھنگ سے 15سو سے زائد متا ثرین سیلا ب قیام پذیر ہیں اور ریلیف کیمپ میں بچوں کی تعلیم کے لئے عارضی سکو ل ، مریضو ں کے علا ج معالجہ کے لئے مقامی ڈاکٹر کے ساتھ ساتھ نشتر ہسپتا ل کے ڈاکٹر وں کی ٹیم فرائض سر انجا م دے رہی ہے اور متا ثرین کے مویشیو ں کی ویکسی نیشن کر دی گئی ہے اور انہیں سبز چارہ اور ونڈا بھی فراہم کیا جا رہا ہے ۔جبکہ کیمپ میں پینے کے صاف پا نی کی سہو لیا ت بھی میسر ہیں ۔انگورا گوٹ فارم کیمپ میں ڈی جی خان ، لیہ ، کروڑ سمیت دیگر ٹی ایم ایز ، محکمہ ہیلتھ کے ملازمین کی ڈیوٹیاں لگا دی گئیں ہیں۔ اور تمام مشینری بھی پہنچا دی گئی ہے۔

flood victims

flood victims