ممبئی (جیوڈیسک) بھارتی اداکار سلمان خان نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی ہے جس میں موقف اختیار کیا ہے کہ ہٹ اینڈ رن کیس میں بریت کیخلاف مہاراشٹر حکومت کی اپیل پر فیصلے سے پہلے ان کا موقف سنا جائے۔
مہاراشٹرا حکومت نے ہٹ اینڈ رن کیس سپریم کورٹ میں چلینج کرتے ہوئے کہا تھا کہ ممبئی ہائی کورٹ نے استغاثہ کے شواہد کو ٹھیک سے نہیں دیکھا اس لیے سلمان خان کے خلاف ٹرائل کورٹ کا فیصلہ برقرار رہنا چاہیے۔
گزشتہ سال مئی میں ممبئی کی ٹرائل کورٹ نے سلمان خان کے خلاف فیصلہ دیا تھا۔ ممبئی ہائی کورٹ نے یہ فیصلہ منسوخ کرتے ہوئے دس دسمبر کو سلمان خان کو بری کر دیا تھا۔
سلمان خان پر 2002 میں نشے کی حالت میں اپنی گاڑی سے ایک شخص کو کچل کر ہلاک کرنے کاالزام تھا۔