نئی دہلی (جیوڈیسک) کانگریس کے رہنما ڈگ وجے سنگھ نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا جرمن ڈکٹیٹر ہٹلر سے موازنہ کرکے اور گرفتار ہونیوالے حریت رہنما مسرت عالم کے نام کے ساتھ ’’صاحب‘‘ کا لفظ استعمال کرکے انتہا پسند ہندوئوں کیلئے مزید سبکی کا سامان پیدا کر دیا۔
ڈگ وجے سنگھ نے کہا جموں اینڈ کشمیر حکومت نے قانون کی کس شق کے تحت مسرت عالم صاحب کوگرفتار کیا۔ حکومت ہمیں وہ شق بتائے۔
انہوں نے ایسا کیا کہا یا کیا جسے قوم کیخلاف جنگ تصور کیا جائے۔ انہوں نے اوباما کی جانب سے مودی کی تعریف کے حوالے سے کہا کہ یہ تعریف ایسی ہی ہے جیسے برطانوی وزیراعظم چرچل کو ہٹلر کی تعریف کرنے پر اپنے الفاظ واپس لینا پڑے تھے۔