ہٹلر پر بننے والی فلم کا 75 برس پرانا پرنٹ برآمد

Hitler

Hitler

نیویارک (جیوڈیسک) ہٹلر بننے والی فلم کا 75 برس پرانا پرنٹ برسلز کے آرکائیو سے برآمد، ماری ماسٹر کرنے کے بعد نیویارک میوزیم آف ماڈرن آرٹ میں پیش کیا جائیگا۔ ہٹلر کی نازی حکومت پر بننے والی واحد منفرد امریکی فلم کا اکلوتا 75 برس پرانی فلم کا پرنٹ برسلز کے آرکائیو سے برآمد ہوگیا۔

پرنٹ کو ری ماسٹر کرنے کے بعد نیویارک میوزیم آف ماڈرن آرٹ میں پیش کیا جائے گا۔ ہٹلرز رین آف ٹیرر کی فلم بندی کورنیلئیس وینڈر بلٹ نے کی ہے۔ نادر مناظر پر مبنی اس فلم کو وینڈر بلٹ نے کسی طرح امریکا سمگل کیا۔

ایک گھنٹے سے بھی کم دورانیئے کی اس فلم میں 1937 میں نازی جماعت کی انتخابی ریلیوں کی نادر و نایاب فوٹیج کے ساتھ ساتھ یہودیوں کی کتابوں اور املاک کو نذرآتش کئے جانے کے مناظر بھی شامل ہیں۔

نیویارک میں اس فلم کے پریمیئر نے شاندار کامیابی حاصل کی تھی۔ فلم بیلجئم میں دکھانے کے لئے کسی شخص نے منگوائی لیکن وصول نہیں کی اور وہ برسلز کے کسٹم آرکائیو میں ہی پڑی رہ گئی۔ فلم کی ریل کو ری ماسٹر کرنے کے بعد نیویارک میوزیم آف ماڈرن آرٹ میں نمائش کے لئے پیش کیا جائے گا۔