برلن (جیوڈیسک) پینٹنگ میں سول رجسٹری آفس اور میونخ کے پرانے ٹاؤن ہال کو دکھایا گیا ہے۔ پینٹنگ واٹر کلر میں 1914 میں بنائی گئی تھی۔
نوجوان ہٹلر مصور بننا چاہتا تھا اور 1905 سے 1920 کے درمیان اس نے دو ہزار کے لگ بھگ پینٹنگز بنائی تھیں۔
جرمنی کے شہر نیورمبرگ کے ویدلر نیلام گھر کے مطابق امریکا، جاپان اور دوسرے ممالک سے پینٹنگ کے ممکنہ خریداروں نے رابطہ کیا ہے۔ اس سے پہلے ہٹلر کی بنائی ہوئی پانچ پینٹنگز اسّی ہزار یورو میں فروخت ہوئی ہیں۔