کراچی (جیوڈیسک) ایم کیو ایم کے رہنما رشید گوڈیل کا صحت یابی کے بعد پہلا ویڈیو بیان سامنے آگیا ہے جس میں انہوں نے صحت کے لیے دعائیں کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔
ویڈیو بیان میں رشید گوڈیل صحت یابی کی دعائیں کرنے پر قوم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مارنے والے سے بچانے والا بڑا ہے جب کہ میری والدہ کی دعائیں میرے ساتھ ہیں اور عوام کا بھی شکر گزار ہوں جنہوں نے میری زندگی اور صحت کے لیے دعائیں کیں۔
واضح رہے ایم کیو کے رہنما رشید گوڈیل پر 18 اگست کو کراچی کے علاقے بہادرآباد میں قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا جس کے بعد انہیں تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جب کہ حملے میں رشید گوڈیل کا ڈرائیور جاں بحق ہوا۔