لاہور : پنجاب الائیڈ ہلتھ پروفیشنلز لاہور جنرل ہسپتال کے نو منتخب ممبران کی تقریب حلف برداری، تقریب کے شرکا سے خطاب ہوئے پرنسپل لاہور جنرل ہسپتال لاہور’پرفیسر خالد محمود’ نے کہا کہ ہلتھ کے شعبہ میں پیرامیڈیکل سٹاف مضبوط پل کا کردار ادا کرتا ہے۔
انہوں نے اُمیدظاہرکی کہ الائیڈ ہلتھ پروفیشنلز کے کامیاب ارکان دیگرسٹاف کے ساتھ مل کرہسپتال کے ماحول کو مریض دوست بنائیں گے اورمریضوں کاہرممکن خیال رکھیں گے،اس موقع پرایم ایس لاہورجنرل ہسپتال’ کپٹن(ر) ڈاکٹرنیاز احمد’ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مریضوں کی ہرممکن دیکھ بھال ہمارافرض ہے ،انہوں نے الائیڈ ہلتھ پروفیشنلزکے کامیاب ارکان کومبارک باد دیتے ہوئے کہاکہ وہ دل لگاکرہسپتال کا خیال رکھیں اوردور درازسے آئے پریشان حال مریضوں اورلواحقین کی خدمت وراہنمائی کریں تاکہ اللہ اورمخلوق دونوں ہم سے راضی ہو جائیں۔
انچارچ وزیراعلیٰ پنجاب کمپلینٹ سل’ شفقت حسین پانڈ’ن لیگی ایم پی اے ‘میاں نصیر’ ،مقامی چیرمین ‘طارق کمبوہ’نے تقریب میں حصوصی شرکت کی اورشعبہ صحت میں کامیاب پالیسوں اوراُن پرتیزی سے عمل درآمد پروزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف کی کاوشوں کوسرہاتے ہوئے کہاکہ میاں شہبازشریف نے اپنے دورحکومت میں شعبہ صحت میں انقلابی اقدامات اُٹھائے جوماضی میں کوئی حکومت نہ کرسکی۔
آخرمیں پنجاب الائیڈ ہلتھ پروفیشنلزکے نومنتخب ارکان نے پرنسپل جنرل ہسپتال ‘پرفیسر خالد محمود’کومحنتی اورباصلاحیت تسلیم کرتے ہوئے اُن کی خدمات کوسرہااورتمام شرکاکاشکریہ اداکرتے ہوئے اس عزم کااظہارکہاکہ وہ دل وجان انسانیت کی خدمت کریں گے۔