ہنڈرڈ انڈیکس 19 ہزار 2 سو 62 پوائنٹس پر بند ہوا

KSE

KSE

کراچی(جیوڈیسک) کراچی اسٹاک مارکیٹ میں ملے جلے رجحان کے باوجود ہنڈرڈ انڈیکس بلند ترین سطح پر بند ہوا۔کراچی مارکیٹ کا آغاز تیزی کے ساتھ ہوا۔ سیمنٹ اور سپورٹ سروسز سیکٹر میں نمایاں کام ہوا تاہم آخری سیشن میں آنے والے فروخت کے دبا کی وجہ سے یہ تیزی برقرار نہ رہ سکی۔

کارو بار کے اختتام پر کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس چھ پوائنٹ کے اضافے سے انیس ہزار دو سو باسٹھ پوائنٹس پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر اٹھارہ کروڑ بیالیس لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا۔