کراچی (جیوڈیسک) کراچی اسٹاک مارکیٹ میں ملا جلا رجحان رہا، نو پوائنٹ کی کمی کے باوجود ہنڈرڈ انڈیکس اکیس ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد برقرار رکھنے میں کامیاب رہا۔
مارکیٹ کا آغاز تیزی کے ساتھ ہوا تاہم پرافٹ ٹیکنگ کے عمل کی وجہ سے تیزی برقرار نہ رہ سکی۔ ٹیلی کام ، بینکنگ اور سیمنٹ سیکٹر میں سرگرمی دیکھی گئی۔ مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس اکیس ہزار پانچ پوائنٹ پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر انیس کروڑ نو لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا۔