کراچی (جیوڈیسک) کراچی اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل پانچویں روز تیزی رہی۔ ہنڈرڈ انڈیکس پہلی مرتبہ تیئس ہزار سات سو پوائنٹس سے اوپر بند ہوا۔ مارکیٹ میں آغاز سے ہی تیزی رہی اور کاروبار کے دوران انڈیکس پہلی مرتبہ تیئس ہزار نو سو پوائنٹس کا ہندسہ عبور کر گیا۔
تاہم پرافٹ ٹیکنگ کے عمل کی وجہ سے یہ سطح برقرار نہ رہ سکی، بینکنگ اور سیمنٹ سیکٹر میں نمایاں کام ہوا۔ اختتام پر کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس بانوے پوائنٹ اضافے سے تیئس ہزار سات سو چھہتر پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر چونتیس کروڑ شیئرز کا کاروبار ہوا۔