کراچی (جیوڈیسک) کراچی اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل دوسرے روز تیزی رہی ہنڈرڈ انڈیکس میں دو سو اکیاسی پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ مارکیٹ کے آغاز سے ہی تیزی رہی ٹیلی کام اور سیمنٹ سیکٹر میں نمایاں سرگرمی رہی۔
مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس اکیس ہزار چھ سو چوالیس پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ دو روز کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس میں چھ سو اڑتیس پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر ستائیس کروڑ ستر لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا۔