ہنڈرڈ انڈیکس میں 60 پوائنٹس کی کمی

KSE

KSE

کراچی (جیوڈیسک) کراچی اسٹاک مارکیٹ میں پورا دن اتار چڑھا رہا تاہم کاروبار کا اختتام منفی زون میں ہوا۔ کراچی بازار میں کاروبار کا آغاز تیزی کے ساتھ ہوا اور انڈیکس میں دو سو سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا تاہم منافع کے لئے کی گئی فروخت کی وجہ سے دبا دیکھا گیا۔

مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس ساٹھ پوائنٹس کی کمی سے اکیس ہزار چار سو اکتالیس پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر اکیاون کروڑ شیئرز کا کام ہوا۔