کراچی (جیوڈیسک) کراچی اسٹاک مارکیٹ میں ایک اور ریکارڈ بن گیا۔ کاروبار کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس پہلی مرتبہ بائیس ہزار پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ کاروبار کے دوران ایک وقت میں ہنڈرڈ انڈیکس بائیس ہزار ایک سو پوائنٹس کی سطح بھی عبور کر گیا۔
تاہم اختتام پر کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس دو سو ستاون پوائنٹس اضافے سے بائیس ہزار اسی پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر انسٹھ کروڑ شیئرز کا کاروبار ہوا۔ کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس میں محض دو ہفتوں کے دوران ایک ہزار پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔