کراچی (جیوڈیسک) کراچی اسٹاک مارکیٹ میں بلند سطح پر بند ہونے کا ریکارڈ بن گیا۔ ہنڈرڈ انڈیکس پہلی مرتبہ تیس ہزار ایک سو پوائنٹس سے بلند سطح پر بند ہوا۔
اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل دوسرے روز تیزی رہی۔ موڈیز کی ریٹنگ بڑھانے کے بعد بنکنگ سیکٹر میں نمایاں سرگرمی دیکھی گئی۔ سیمنٹ سیکٹر میں بھی خریداری کا رجحان رہا۔
کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس چار سو پوائنٹس اضافے سے تیس ہزار ایک سو ستتر پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر بائیس کروڑ چالیس لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا۔