ہنڈرڈ انڈیکس پہلی مرتبہ تیئس ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا

Stock Market

Stock Market

کراچی (جیوڈیسک) کراچی اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل آٹھویں روز تیزی رہی۔ کاروبار کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس پہلی مرتبہ تیئس ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا تاہم اختتام تیئس ہزار کی نفسیاتی حد سے نیچے ہوا۔

مارکیٹ کا آغاز تیزی کے ساتھ ہوا پاور سیکٹر کے شیئرز میں نمایاں تیزی دیکھی گئی۔ اختتام پر کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس دو سو تریسٹھ پوائنٹس کے اضافے سے بائیس ہزار نو سو چوراسی پر بند ہوا۔ تین روز میں ہنڈرڈ انڈیکس آٹھ سو چوہتر پوائنٹس بڑھ گیا۔ مجموعی طور پر سینتیس کروڑ سینتالیس لاکھ شیئرز کا کام ہوا۔