کراچی(جیوڈیسک)کراچی اسٹاک ایکسچینج کا ہنڈرڈ انڈیکس ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ دوران ٹریڈنگ انیس ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا تاہم اختتام پر انڈیکس اٹھارہ ہزار نو سو بیاس کی ریکارڈ سطح پر بند ہوا۔
انتخابات ملتوی ہونے کے خدشات دور ہونے اور کمپنیوں کے بہتر مالیاتی نتائج کی وجہ سے سرمایہ کاروں کی خریداری میں نمایاں دلچسپی رہی جس کے نتیجے میں ایک موقع پر ہنڈرڈ انڈیکس انیس ہزار پوائنٹس کی تاریخی سطح بھی عبور کر گیا۔
تاہم انیس ہزار پوائنٹس کی سطح برقرار نہ رہ سکی اور اختتام پر کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس ایک سو ساٹھ پوائنٹ اضافے سے اٹھارہ ہزار نو سو بیاسی کی سطح پر بند ہوا۔