کراچی (جیوڈیسک) کراچی اسٹاک مارکیٹ میں نئے مالی سال کے پہلے روز زبردست تیزی رہی، ہنڈرڈ انڈیکس میں تین سو ستاون پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔
مارکیٹ کا آغاز مندی کے ساتھ ہوا ایک وقت میں ہنڈرڈ انڈیکس اکیس ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد سے بھی نیچے آ گیا تاہم خریداری کی وجہ سے مارکیٹ مثبت زون میں داخل ہو گئی۔ سیمنٹ اور بینکنگ سیکٹر میں سرگرمی رہی۔ اختتام پر کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس اکیس ہزار تین سو تریسٹھ پوائنٹس پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر سترہ کروڑ بتیس لاکھ شیئرز کا کام ہوا۔