ہنڈرڈ انڈیکس میں انچاس پوائنٹ کا اضافہ

Karachi Stock Market

Karachi Stock Market

کراچی (جیوڈیسک) کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روزتیزی رہی۔ ہنڈرڈ انڈیکس میں انچاس پوائنٹ اضافہ ہوا۔

کراچی اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل چھٹے روز تیزی دیکھی گئی۔ سیمنٹ اور فنانشل سروسز کے شیئرز کاروباری حجم کے لحاظ سے سرفہرست رہے۔

کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای ہنڈرڈٖ انڈیکس چھبیس ہزار آٹھ سو بانوے پوائنٹس پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر بائیس کروڑ پینسٹھ لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا۔