ہنڈرڈ انڈیکس میں ایک سو تریپن پوائنٹس کا اضافہ

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل چھٹے روز تیزی رہی، ہنڈرڈ انڈیکس میں ایک سو تریپن پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ مارکیٹ کے آغاز میں ملا جلا رجحان رہا تاہم سیمنٹ سیکٹر اور پی آئی اے میں آنے والی خریداری سے مارکیٹ جلد ہی مثبت زون میں داخل ہو گئی۔

اور ایک وقت میں انڈیکس تیئس ہزار کی نفسیاتی حد بھی عبور کر گیا۔ مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس بائیس ہزار نو سو بانوے پوائنٹس پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر انتیس کروڑ چھبیس لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا۔