ہنڈرڈ انڈیکس میں ایک سو تیرہ پوائنٹس کی کمی

Hndrd Index

Hndrd Index

کراچی (جیوڈیسک) کراچی اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل دوسرے روز مندی رہی ، ہنڈرڈ انڈیکس میں ایک سو تیرہ پوائنٹس کی کمی ہوئی۔ کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر تیزی رہی اور کاروبار کے دوران ایک وقت میں ہنڈرڈ انڈیکس دو سو پوائنٹس بڑھ گیا۔

تاہم منافع کے حصول کیلئے کی جانے والی فروخت کے باعث آخری سیشن کے دوران مارکیٹ منفی زون میں تبدیل ہو گئی۔ مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس تیئس ہزار چار سو ستاسی پوائنٹس پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر بیس کروڑ ترپن لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا۔