کراچی (جیوڈیسک) کراچی اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل دوسرے روز مندی رہی، ہنڈرڈ انڈیکس میں انسٹھ پوائنٹ کی کمی ہوئی۔
مارکیٹ کے آغاز پر ملا جلا رجحان رہا، انشورنس اور ٹیلی کام سیکٹر کے شیئرز کاروباری حجم کے لحاظ سے سرفہرست رہے جبکہ بنکنگ اور سیمنٹ سیکٹر میں فروخت کا دباؤ رہا۔
کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس پچیس ہزار پانچ سو پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر بیس کروڑ نواسی لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا۔