ہنڈرڈ انڈیکس میں چوبیس پوائنٹ کی کمی

Karachi Stock Exchange

Karachi Stock Exchange

کراچی (جیوڈیسک) کراچی اسٹاک مارکیٹ میں پرافٹ ٹیکنگ کے عمل کی وجہ سے چار روز سے جاری تیزی کا سلسلہ رک گیا۔ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس میں چوبیس پوائنٹ کمی ہوئی۔

مارکیٹ کے آغاز پر تیزی رہی بنکنگ اور سیمنٹ سیکٹر کے شیئرز میں فروخت کا دباؤ دیکھا گیا۔ ٹیلی کام سیکٹر میں خریداری کا رجحان رہا۔

کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس انتیس ہزار چھ سو چھہتر پوائنٹس پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر چودہ کروڑ بائیس لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا۔