ہنڈرڈ انڈیکس میں اکسٹھ پوائنٹ کی کمی

 Karachi Stock Market

Karachi Stock Market

کراچی (جیوڈیسک) کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز مندی رہی تاہم ہنڈرڈ انڈیکس ستائیس ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد بچانے میں کامیاب رہا۔

اسٹاک مارکیٹ میں ایک روز کی تیزی کے بعد مندی رہی۔ سیمنٹ ، ٹیلی کام اور پاور سیکٹر کے شیئرز میں نمایاں سرگرمی دیکھی گئی۔

کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس اکسٹھ پوائنٹ کمی سے ستائیس ہزار دو پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر چھبیس کروڑ بیالیس لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا۔