کراچی (جیوڈیسک) کراچی اسٹاک مارکیٹ میں مندی رہی کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس میں تین سو سے زائد پوائنٹس کی کمی ہوئی۔ کراچی ملک میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال کا اثر اسٹاک مارکیٹ پر دیکھا گیا۔ تکنیکی کریکشن بھی دباو کا باعث بنی۔
آئل، ٹیلی کام اور سیمنٹ سیکٹر میں فروخت کا دبا دیکھا گیا۔ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس تین سو پچیس پوائنٹس کی کمی سے بائیس ہزار دو سو چھبیس پوائنٹس پر بند ہوا۔ مجموعی طور انتالیس کروڑ سے زائد شئیرز کا کام ہوا۔