اسٹاک مارکیٹ میں تین روز کی تیزی کے بعد آج مندی چھائی رہی، ہنڈرڈ انڈیکس میں پانچ سو اکاون پوائنٹس کی کمی ہوئی۔
مارکیٹ کا آغاز تیزی کے ساتھ ہوا تاہم پرافٹ ٹیکنگ کے عمل کی وجہ سے مارکیٹ جلد ہی مندی میں تبدیل ہو گئی۔ ٹیلی کام اور بنکنگ سیکٹر کاروباری لحاظ سے سرفہرست رہے۔ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس تیئس ہزار اٹھاسی پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر ستائیس کروڑ بیاسی لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا۔