کراچی (جیوڈیسک) وزیر اعظم پاکستان کے دورے امریکہ سے وابستہ مثبت امیدوں کی وجہ سے کراچی اسٹاک مارکیٹ میں آج بھی تیزی رہی، ہنڈرڈ انڈیکس بائیس ہزار دو سو کی سطح سے اوپر بند ہوا۔
بازار میں کاروبار کے آغاز سے ہی تیزی کا رجحان دیکھا گیا۔ سیمنٹ، ٹیلی کام ، بینکنگ اور آئل سیکٹر میں خریداری ہوئی۔ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس چار سو پچھتر پوائنٹس کے اضافے سے بائیس ہزار دو سو تیس پوائنٹس پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر اکیس کروڑ سے زائد شئیرز کا کام ہوا۔