ہنڈرڈ انڈیکس میں دو سو بیالیس پوائنٹس کا اضافہ
Posted on June 12, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز, کراچی
Karachi Stock Market
کراچی (جیوڈیسک) کراچی اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل دوسرے روز تیزی رہی۔ ہنڈرڈ انڈیکس میں دو سو، بیالیس پوائنٹس اضافہ ہوا۔
ورلڈ بنک کی جانب سے داسو ہائیڈرو پراجیکٹ کے لئے فنڈ کی منظوری سے سیمنٹ سیکٹر میں خریداری کا رجحان دیکھا گیا۔ بنکنگ سیکٹر میں بھی نمایاں سرگرمی رہی۔
کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس انتیس ہزار سات سو تراسی پوائنٹس پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر اکتیس کروڑ بارہ لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com