کراچی (جیوڈیسک) کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز تیزی رہی۔ ہنڈرڈ انڈیکس میں ستر پوائنٹ کا اضافہ ہوا۔
مارکیٹ کے آغاز سے ہی تیزی رہی اور ایک وقت میں انڈیکس چھبیس ہزار پوائنٹس کی سطح بھی عبور کر گیا تاہم پرافٹ ٹیکنگ کے عمل کی وجہ سے یہ سطح برقرار نہ رہ سکی۔ سیمنٹ اور پاور سیکٹر میں نمایاں سرگرمی رہی۔
کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای ہنڈٖرڈ انڈیکس پچیس ہزار آٹھ سو تریپن پوائنٹس پر بند ہوا ۔ مجموعی طور پر چھبیس کروڑ چھہتر لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا۔