کراچی (جیوڈیسک) کراچی اسٹاک مارکیٹ میں آج رواں سال کی پہلی بڑی مندی رہی۔ ہنڈرڈ انڈیکس میں تین سو بتیس پوائنٹس کی کمی ہوئی۔
کاروبار کا آغاز معمولی تیزی کے ساتھ ہوا تاہم سرمایہ کاروں کی جانب سے فروخت کو ترجیح دینے کے باعث تیزی برقرار نہ رہ سکی۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس چھبیس ہزار چھ ستر پوائنٹس پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر چھبیس کروڑ اٹھاسی لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا۔