کراچی (جیوڈیسک) کراچی اسٹاک مارکیٹ میں ایک روز کی مندی کے بعد تیزی رہی۔ ہنڈرڈ انڈیکس میں ایک سو، چون پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔
اسٹاک مارکیٹ کے آغاز پر مندی دیکھی گئی تاہم نئی خریداری کے سبب کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس انتیس ہزار پانچ سو سینتیس پوائنٹس پر بند ہوا۔
سیمنٹ اور پاور سیکٹر میں نمایاں سرگرمی رہی۔ مجموعی طور پر تیرہ کروڑ تیرہ لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا۔