ہنڈرڈ انڈیکس میں چوہتر پوائنٹ کا اضافہ

Karachi Stock Market

Karachi Stock Market

کراچی (جیوڈیسک) کراچی اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل چوتھے روز تیزی رہی۔ ہنڈرڈ انڈیکس میں چوہتر پوائنٹ کا اضافہ ہوا۔ مارکیٹ کے آغاز میں ملا جلا رجحان رہا، بنکنگ اور سیمنٹ سیکٹر میں معمولی سرگرمی دیکھی گئی۔

مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس چوہتر پوائنٹ اضافے سے تیئس ہزار چھ سو ستاسی پر بند ہوا۔ مجموعی کاروباری حجم میں ایک روز قبل کے مقابلے میں سات کروڑ شیئرز کی کمی ہوئی۔ آج انیس کروڑ چورانوے لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا۔