کراچی (جیوڈیسک) اسٹاک مارکیٹ میں سارا دن اتار چڑھا جاری رہا تاہم اختتام پر کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس میں باسٹھ پوائنٹ کا اضافہ ہوا۔ کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ایک وقت میں ہنڈرڈ انڈیکس اکیس ہزار دو سو چھیاسٹھ پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
تو کچھ دیر بعد ہی ہنڈرڈ انڈیکس اکیس ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد سے گر کر بیس ہزار آٹھ سو ستانوے پر بھی آ گیا تاہم کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس اکیس ہزار ایک سو دس پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر چوبیس کروڑ بیاسی لاکھ شیئرز کا کام ہوا۔