کراچی (جیوڈیسک) اسٹاک ایکسچینج میں انرجی ، سیمنٹ ، ٹیلی کام اور فرٹیلائزر سیکٹر میں سرمایہ کاری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت انداز میں ہوا۔
کاروبار کے دوران پہلی مرتبہ کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس چوبیس ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کر گیا تاہم پرافٹ ٹیکنگ کے عمل کی وجہ سے مارکیٹ اتار چڑھاؤ کا شکار ہو گئی۔ کاروبار کے اختتام پر انڈیکس اٹھارہ پوائنٹ کمی سے تیئس ہزار آٹھ سو پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔