کراچی (جیوڈیسک) کراچی اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل تیسرے روز مندی رہی، ہنڈرڈ انڈیکس میں اکیس پوائنٹ کی کمی ہوئی۔ مارکیٹ کے ابتدائی سیشن میں اتار چڑھا رہا۔ سیمنٹ اور بنکنگ سیکٹر کے شیئرز کاروباری حجم کے لحاظ سے سرفہرست رہے۔
مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس اکیس پوائنٹ کمی سے بائیس ہزار دو سو چودہ پر بند ہوا۔ ایک روز قبل کے مقابلے میں آٹھ کروڑ شیئرز کی کمی ہوئی۔ مجموعی طور پر بائیس کروڑ پانچ لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا۔