کراچی (جیوڈیسک) اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز زبردست مندی رہی، ہنڈرڈ انڈیکس میں پانچ سو چون پوائنٹس کی کمی ہوئی۔ مارکیٹ کے آغاز میں کچھ بہتری رہی تاہم بچت کھاتوں پر منافع بڑھانے کے فیصلے سے بنکنگ سیکٹر میں دبا دیکھا گیا۔
جس کے شیئرز کی فروخت کے باعث مارکیٹ زبردست مندی کی شکار ہو گئی۔ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس اکیس ہزار آٹھ سو بتیس پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر تیئس کروڑ بارہ لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا۔