کراچی (جیوڈیسک) کئی روز کی مندی کے بعد کاروباری ہفتے کے پہلے روز کراچی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی رہی، ہنڈرڈ انڈیکس میں دو سو سات پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ مارکیٹ میں آغاز سے ہی تیزی کا رجحان رہا اور ایک وقت میں انڈیکس تیئس ہزار کی نفسیاتی حد بھی عبور کر گیا۔
تاہم پرافٹ ٹیکنگ کے عمل کی وجہ سے یہ سطح برقرار نہ رہ سکی۔ مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس دو سو سات پوائنٹس اضافے سے بائیس ہزار نو سو بائیس پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر تیئس کروڑ سترہ لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا۔