کراچی (جیوڈیسک) عید کی تعطیلات کے بعد کھلنے والی کراچی اسٹاک مارکیٹ میں پہلے روز تیزی رہی۔ ہنڈرڈ انڈیکس میں دو سو پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ مارکیٹ کے آغاز میں ملا جلا رجحان رہا تاہم سرمایہ کاروں کی جانب سے خریداری کو ترجیح دینے کی وجہ سے مارکیٹ کا اختتام تیزی کے ساتھ ہوا۔
بنکنگ اور سیمنٹ سیکٹر میں نمایاں سرگرمی دیکھی گئی۔ اختتام پر کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس تیئس ہزار چار سو سینتیس پوائنٹس پر بند ہوا مجموعی طور پر ستائیس کروڑ اکتیس لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا۔