کراچی (جیوڈیسک) کراچی سٹاک مارکیٹ میں ایک اور ریکارڈ بن گیا، ہنڈرڈ انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز کراچی سٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی، کاروبار کے دوران ایک موقع پر انڈیکس پہلی مرتبہ 23 ہزار تین سو پوائنٹس کی حد بھی عبور کر گیا۔
تاہم پرافٹ ٹیکنگ کے عمل کی وجہ سے یہ سطح برقرار نہ رہ سکی۔ مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس ایک سو پینتیس پوائنٹ کے اضافے سے تیئس ہزار ایک سو بہتر پر بند ہوا، مجموعی طور پر ساڑھے بائیس کروڑ شیئرز کا کام ہوا۔