کراچی (جیوڈیسک) کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز مندی رہی، ہنڈرڈ انڈیکس تیئس ہزار چھ سو پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ کراچی اسٹاک مارکیٹ میں آغاز کے دوران معمولی تیزی رہی تاہم جلد ہی مارکیٹ منفی زون میں داخل ہو گئی۔
انرجی اور بنکنگ سیکٹر کے شیئرز میں معمولی سرگرمی دیکھی گئی۔ مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس تہتر پوائنٹ کمی سے تیئس ہزار چھ سو پر بند ہوا مجموعی طور پر سترہ کروڑ بیس لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا۔