کراچی : جامعہ بنوریہ عالمیہ کے مہتمم شیخ الحدیث مفتی محمد نعیم نے کہا کہ ذخیرہ اندوزی اور منافع خوری لعنت اور مہنگائی میں اضافہ کا باعث ہے، مبارک ماہ میں عوام کو لوٹنے والے عناصر کا سد باب کیا جائے تاکہ ملک سے مہنگائی کا خاتمہ ہو سکے۔
اسلام ذخیرہ اندوزی اور منافع خوری کی مذمت کرتاہے ،مسلمان اگر اسلامی اصولوں کے مطابق تجارت کرے تو وہ عبادت ہے ،حکومت مارکیٹ کی مانیٹرینگ کرکے ذخیرہ اندوزی اور منافع خوری کے سد باب کیلئے اقدامات کرے۔
اتوار کو جامعہ بنوریہ عالمیہ میں ملاقات کیلئے آئے ہوئے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمدنعیم نے کہاکہ رمضان المبارک اللہ تعالیٰ کی رحمتوں کے خزانوں کو لوٹنے کا بہترین موقع ہے اس مہینہ میں غریب غرباء اور پڑوسیوں کا خصوصی خیال رکھنا چاہیے ، انہوںنے کہاکہ ذخیرہ اندوزی اور منافع خوری ایسی لعنت ہے جس کے باعث مہنگائی میں اضافہ ہوتاہے اس لیے اسلام ذخیرہ اندوزی اور منافع خوری کی بھرپور مذمت کرتاہے۔
مسلمان تاجروں کو اسلام سے رہنمائی لینے کی ضرورت ہے تجار ت اگر اسلامی اصولوں کے مطابق کی جائے تو وہ بھی عبادت ہے اس لیے تاجروں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اپنی صفوں میں موجود ذخیرہ اندوزی اور منافع خوری میں ملوث افراد کو بے نقاب کریں انہوںنے کہاکہ مہنگائی بے روزگاری ، لوڈشیڈنگ اور دہشت گردی کے باعث عوام کی زندگیا اجیرن بن چکی ہیں۔
بابرکت مہینے میں ذخیرہ اندوزی کرنے والے اللہ سے ڈریں اورذخیرہ اندوزی کبیرہ گناہ ہے جس سے بچنا ضروری ہے انہوںنے کہاکہ الیکشن سے قبل عوام کو ریلیف دینے کے بلند بانگ دعوے کیے تھے مگر کسی بھی وعدے کو سچ سابت کرنے کے بجائے طفل تسلیوں سے کام لے رہے ہیں،انہوںنے کہاکہ حکومت رمضان المبارک عوام کوریلیف دے، دنیاکے ہرملک میں مذہبی تہواروںکے مواقع پرعوام کوخصوصی دیلیف دیاجاتاہے لیکن افسوس پاکستان میں معاملات اس کے بالکل برعکس ہوتے ہیںاوررمضان کے مبارک مہینے میں گرانفروش اورذخیرہ اندوزی سرگرم ہوجاتے ہیں۔
حکومت کی ذمہ داری ہے ان عناصر پرقابوپائے اوران کوسنگین سزائیںدیں،انہوںنے کہاکہ رمضان المبارک عبادتوں کا مہینہ ہے اس میں ہر مسلمان عبادت کرتاہے اور حکومت کی ذمہداری بنتی ہے کہ وہ اس میں عوام کو مکمل ریلیف دے ،اور مارکیٹ کی مانیٹرینگ کرکے منافہ خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائیے۔
مفتی محمد نعیم نے مزید کہاکہ مہنگائی بے روزگاری،لوٹ شیڈنگ اور دہشت گردی کے باعث ملکی عوام کی زندگیاں اجیرن بن چکی ہے سڑکوں، فٹ پاتھوں، محلوں، گلیوں میںگداگروں میں اضافہ ہورہاہے، انہوںنے کہاکہ بھوک افلاس، بے روزگاری، لوڈشیڈنگ کے علاوہ ملک میں معاشرتی خرابیاں نسل نو میں تیزی جنم لے رہی ہیں ، جن کے سدباب کے لئے حکومت کو کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔